پولیو مہلک ،موذی مرض ہے ،نجات پانے کیلئے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، ڈی سی عبدلوحید شاہ
جمعرات 4 فروری 2016 18:29
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین 04 فروری۔2015ء ) ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نے کہا ہے کہ پولیو ایک مہلک اور موذی مرض ہے اس مرض سے نجات پانے کے لیئے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کیوں کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں صحت مند و توانا جسم کا ہونا لازمی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں ضلعی وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈوکیٹ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد بادینی ۔
اسسٹنٹ کمشنر سرمد سلیم اکرم ۔ ضلعی منتظم صحت خضدار ڈاکٹر محمد انور ریکی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر حیوانات ڈاکٹر محمد انور زہری۔ ایکسیئن ایریگیشن فرید احمد پندرانی ۔ ایکسیئن مواصلات و تعمیرات سجاد احمد چھٹہ۔(جاری ہے)
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد اشرف جتک اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خضدار محمد قاسم شاہ ۔پی پی ایچ آئی کے ایڈمن آفیسر عبدالجبار زہری ۔
اکسیئن پبلک ہیلتھ نجینیئرنگ یار محمد بلوچ ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار عبدلعزیز زہری۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن برائے خواتین فریدہ ملک عمرانی۔ پرنسپل ایلیمنٹری گرلزکالج غلام فاطمہ ۔بے نظیر وومین سینٹر خضدار جہاں آراء تبسم سمیت تمام ضلعی محکموں کے سربراہان سمیت ڈاکٹر محمد عامر ایریا کوارڈینیٹر ڈبلیو ایچ او۔اور ڈاکٹر محمد اکبر نیشنل اسٹاف آفیسر خضدار بھی شریک تھے ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ اپنے ہونہار بچوں کو زندگی بھر کی پاہج ہونے اور بیساکھی سے بچانے کے لیئے ہم سب کو مل کر اس مرض کے خلاف جہاد کرنا ہوگا اور یہ جہاد پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پالیو کے قطرے پلواکر اپنی ذمہ داری کا مثال دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت روایتی کام سے ہٹ کر اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سرانجام دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران بلدیاتی اداروں کے نمائندوں ۔ علماء کرام علاقائی معتبرین سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت کو یقینی بنائیں کیوں کہ ان کے تعاون سے ہم پولیومہم کو زیادہ مو اثر بنا سکتے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر محمد انور ریکی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چودہ تاریخ سے شروع ہونے والا تین روزہ پولیو مہم کے دوران پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے ایک لاکھ چھتیس ہزار چھ سو اڑتالیس 136648)) بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کا ہدف مقرر ہے اور انشاء اﷲ اس بار بھی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے تمام تیاریاں مکمل کر چکے ہیں اس سلسلے میں ٹیموں کی تربیتاور تشکیل کا کام آخری مراحل میں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.