کراچی میں مظاہرے میں ہلاکتوں کے بعد آپریشن بند کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا ‘ ہم چاہتے ہیں کہ فلائٹس آپریشن دوبارہ بحال ہو ‘ مکمل آپریشن بند کرنا مناسب نہیں ہے ‘ کسی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں ‘ ہم پروفیشنل لوگ ہیں ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ‘ پالپا نے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘ اگر 50 فیصد ملازمین بھی راضی ہو جائیں تو فلائٹس آپریشن بحال کر دیں گے‘پائلٹ ایسوسی ایشن (پالپا) کے صدر عامر ہاشمی کی میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 6 فروری 2016 13:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) پائلٹ ایسوسی ایشن (پالپا) کے صدر عامر ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی میں مظاہرے میں ہلاکتوں کے بعد آپریشن بند کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا ‘ ہم چاہتے ہیں کہ فلائٹس آپریشن دوبارہ بحال ہو ‘ مکمل آپریشن بند کرنا مناسب نہیں ہے ‘ کسی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں ‘ ہم پروفیشنل لوگ ہیں ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ‘ پالپا نے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘ اگر 50 فیصد ملازمین بھی راضی ہو جائیں تو فلائٹس آپریشن بحال کر دیں گے۔
وہ ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت زبیر عمر مینڈیٹ لے کر آئے تھے فلائٹس آپریشن بند کرنے کے پہلے حق میں تھے نہ اب ہیں لیکن احتجاج کے دوران ساتھیو ں کی ہلاکت پر فلائٹ آپریشن بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔(جاری ہے)
پالپا نے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے کسی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں ہے۔ ہم پروفیشنل لوگ ہیں پی آئی اے کو مزید نقصان پہنچانے کے حق میں نہیں ہیں ۔
فلائٹس آپریشن بحال کرنے کے لئے مینجمنٹ کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جان سے مارننے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ پائلٹس کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے بھی حکام سے کہا ہے۔ وزیر اعظم سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ پائلٹس کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو واضح بتایا ہے کہ اگر آج ان کے معاملات حکومت سے طے نہیں ہوئے اور انہوں نے فلائٹس آپریشن شروع نہ کیا تو پالپا ان کے ساتھ نہیں کھڑی ہو گی۔ انہو ں نے کہا کہ 3 دن کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ زیادہ دیر تک مسافر وں کو اذیت میں نہیں دیکھ سکتے ۔ پالپا اراکین میں کوئی اختلاف نہیں ہے سب ایک جگہ اور متحد ہیںمزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.