بھارت کا پٹھانکوٹ حملے کے ذمہ داران کیخلاف ٹھوس کاروائی کرنے تک پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ‘بھارتی اخبار
اتوار 7 فروری 2016 18:57
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) بھارت نے پٹھانکوٹ ائیربیس پر حملے کے کرداروں کے خلاف ٹھوس کاروائی کرنے تک پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
(جاری ہے)
بھارتی اخبار ”دی ٹائمز آف انڈیا “ نے وزار ت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آنے کے بعد کہ پاکستان سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کے ایجنڈے میں کشمیر کوشامل کرنا چاہتا ہے بھارتی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملے کے ذمہ داران کے خلاف ٹھوس کاروائی کیے جانے تک پاکستان کے ساتھ بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا تھاکہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات فروری میں ہونے کا امکان ہے ۔یاد رہے کہ پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ملاقات کے بعد بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان کے دوران خارجہ سیکرٹری مذاکرات کا فیصلہ کیا گیا تھا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ لاہور کے دوران دونوں ممالک نے جلد مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.