پاکستان سپر لیگ سے نوجوان کھلاڑیوں کو اْسی طرح مدد ملے گی جس طرح بھارتیوں نے آئی پی ایل سے فائدہ اٹھایا ‘اینڈی فلاور
پیر 8 فروری 2016 12:34
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) زمبابوے کے سابق کپتان اور انگلینڈ کے سابق کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے نوجوان کھلاڑیوں کو اْسی طرح مدد ملے گی جس طرح بھارتیوں نے آئی پی ایل سے فائدہ اٹھایا۔انگلینڈ کی نوجوان ٹیم کے امور سنبھالنے والے اور پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ47 سالہ فلاور نے ایک انٹرویو میں میرے خیال میں پی ایس ایل پاکستانی نوجوانوں کیلئے بہت اچھا ٹورنامنٹ ہے۔
لیگ میں شامل پانچوں ٹیمیں شاندار ہیں اور ہمیں اگلے دو ہفتوں میں عمدہ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔اینڈی فلاور کے مطابق اب تک ہونے والے میچوں میں کچھ اچھی پرفارمنس دیکھنے کو ملیں اور یہاں بہت ٹیلنٹ ہے۔پی ایس ایل میں 69 مقامی اور کرس گیل، ڈیرن سیمی، کیون پیٹرسن اور شین واٹسن سمیت 29 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔(جاری ہے)
زمبابوے کیلئے 63 ٹیسٹ اور 213 ون ڈے میچ کھیلنے والے فلاور نے لیگ کو پی سی بی کا دلچسپ قدم قرار دیتے ہوئے اسے پاکستان کرکٹ کیلئے اہم قرار دیا ‘پی ایس ایل ابھرتے ہوئے نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے ایک لانچنگ پیڈ ہے۔
نوجوان کھلاڑی جہاں غیر ملکی کھلاڑیوں کے تجربات سے سیکھیں گے ، وہیں انہیں اکھٹے ایک ڈریسنگ روم شیئر کرنے سے اعتماد ملے گا ‘انہوں نے پشاور کے اسپنر محمد اصغر کو مستقبل کا کھلاڑی قرار دیا۔اصغر اپنی ٹیم کی اب تک دو فتوحات میں آٹھ اوورز میں 31 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.