عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘چوہدری سرور
پیر 8 فروری 2016 16:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) تحریک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے کہاہے کہ حکمرانوں کو چیلنج کر تاہوں وہ جو مر ضی کہیں عمران خان کو آئندہ انتخابات میں وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘تحر یک انصاف عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئیگی ‘حکومتی وزراء تحر یک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں مگر عوام انکے جھانسے میں نہیں آئیگی ‘تحر یک انصاف کی حکومت خیبر پختونخواہ میں حقیقی تبدیلی لیکر آئی ہے مگر پنجاب میں آج بھی جرائم پیشہ لوگوں کا راج ہے حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ۔
وہ اپنے دفتر میں لاہور ‘قصور اور شیخوپورہ کے پارٹی عہدیداروں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب اور بعدازں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عمران خان بالکل سچ کہتے ہیں کہ وہ اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے کیونکہ پاکستان کے 20کروڑ عوام تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بڑاسچا اور مخلص سیاسی لیڈر کوئی اور نہیں ہے اور تحر یک انصاف اقتدار میں میٹروسمیت دیگر منصوبوں میں لوٹ مار کر نیوالے حکمرانوں سے پائی پائی وصول کر یں گی اور کر پشن کرنیوالوں کو ہمیشہ کیلئے جیلوں میں ڈالا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات بروقت اور مکمل طور پر شفاف ہوں گے تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات کیلئے ممبر شپ کا میابی کے ساتھ جاری ہے اور اپر یل میں تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات مکمل ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پی کے میں پو لیس سمیت تمام اداروں کو نہ صرف سیاست سے پاک کیا ہے بلکہ وہاں پر حقیقی تبدیلی ہے اور خیبر پختونخواہ میں آنیوالی حکومت بھی تحریک انصاف کی ہوگی اور عوام کر پٹ حکمرانوں اور انکے حواریوں کو مسترد کر دیگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.