جب تک پاکستان میں اسلامی نظام نہیں آتا خوشحالی نہیں آسکتی،زبیر فاروق خان
جماعت اسلامی حکومتی کرپشن کے خلاف مارچ سے ایک بڑی عوامی تحریک کا آغاز کریگی، خطاب
پیر 8 فروری 2016 18:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء ) جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان میں اسلامی نظام نہیں آتا خوشحالی نہیں آسکتی، پاکستان پر اندرونی و بیرونی قرضوں کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے ہرپیدا ہونے والا بچہ سوا لاکھ روپے کا مقروض ہے۔ ہم نے اسلامی نظام کے نفاذ اور اسکی عملی جدوجہد کا عزم کیا ہے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان پر اعتماد ہیں اور ہر طرح کے حالات میں جدوجہد کا حوصلہ رکھتے ہیں ہم آئینی و قانونی دائرہ میں اصلاح ریاست اور اصلاح معاشرہ کا کام جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے چراہ ، ترلائی اور جی سکس کے دورے کے موقع پر مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
زبیر فاروق خان نے کہا حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے ، قومی اداروں میں کرپشن اور بد انتظامی کرکے انہیں تباہ وبرباد کیا گیا ہے اور اب ان کواونے پونے فروخت کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں جو ملک اور قوم کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا جماعت اسلامی حکومتی کرپشن کے خلاف مارچ سے ایک بڑی عوامی تحریک کا آغاز کر رہی ہے جس کے لیے ہمیں بڑے پیمانے پر عوام کی تائید درکار ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو زور دیا کہ قرآن سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں۔فرد اور خاندان کی اصلاح اور تعمیر و ترقی سے ہی معاشرہ تعمیر ہوگا اور تبدیلی ممکن ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.