پی ایس ایل کی کامیابی سے بالکل مطمئن ، اس سال اخراجات پورے ہونگے آئندہ سالوں میں مالی فائدہ بھی ہوگا ‘ چیئرمین پی سی بی
آئی سی سی کے رواں سال جون کا اجلاس بگ تھری کے خاتمے کی خوشخبری دے گا‘ شہریار خان کی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو
پیر 8 فروری 2016 21:05
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورد کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی کامیابی سے بالکل مطمئن ہیں، اس سال اخراجات پورے ہوں گے تاہم آئندہ سالوں میں پی سی بی کو مالی فائدہ بھی ہوگا ، آئی سی سی کو بتادیا ہے کہ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرکت کے بارے میں فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی ، آئی سی سی کے رواں سال جون کا اجلاس بگ تھری کے خاتمے کی خوشخبری دے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چیئرمین پی سی چی شہریار خان نے کہاکہ پی ایس ایل میں انتظامات بہت اچھے ہیں اور پی ایس ایل پہلی مرتبہ میدان میں آئی ہے۔ پی ایس ایل کے انعقاد کے لیے بڑی محنت کی گئی اور پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر آئی سی سی کے عہدیدران نے بھی مبار کباد دی۔(جاری ہے)
پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑی انٹر نیشنل کھلاڑیوں کیساتھ کھیل رہے ہیں جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا اور ان کا حوصلہ بڑے گا۔
ہمارے نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل سے قومی ٹیم میں آئیں گے ۔ پی ایس ایل کی وجہ سے کھلاڑی اصغر اور نواز کی صلاحیتیں سامنے آ رہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے سال کوشش ہو گی کہ 6 ٹیمیں حصہ لیں۔ گیارہ ریجنز میں سے اسپانسر شپ چاہتے ہیں کیونکہ ریجنز کی اسپانسر شپ سے عوامی جوش و جذبہ بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال پی ایس ایل میں مزید فائدے ہوں گے اس سال صرف اخراجات پورے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے حالیہ اجلاس میں پی سی بی نے آئی سی سی حکام کو آگاہ کیا کہ بھارت میں پاکستانی کرکٹرز کی سیکورٹی کو خدشات لاحق ہیں لہٰذا ٹورنامنٹ میں شرکت کے بارے فیصلہ ہماری حکومت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کے بارے حکومت کی اجازت حاصل کرنے کے لئے درخواست کردی گئی تھی اور ہم حکومت کو جلد اجازت کے لئے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے تاہم انہیں یاددہانی کے لئے ضرور درخواست کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آئی سی سی کی بڑی اہم میٹنگ تھی اور بگ تھری کیخلاف خود ششانک منوہرنے قدم اٹھایا ہے۔ بگ تھری کے خاتمے کیلئے ممبر ممالک کو اپنا موقف دینے کا اختیار دیا گیا جس کی تیاری کر رہے ہیں۔ اگر کوئی آئی سی سی کا چیئرمین منتخب ہو جاتا ہے تو اس کو اپنے بورڈ سے استعفیٰ دینا پڑے گا۔ ارواں سال جون کا اجلاس بگ تھری کے خاتمے کی خوشخبری دے گا۔ ارادہ تھا کہ بگ تھری کی مخالفت کرتے لیکن نوبت نہیں آئی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.