برازیل ،زکا وائرس کا خوف ،شوہربیویوں کو چھوڑنے لگے
منگل 9 فروری 2016 12:41
برازیلیا، واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) برازیل میں چھوٹے سروں کے بچوں کی پیدائش نے ملک بھر میں بحرانی شکل اختیار کرلی،ایسے میں جیون ساتھی بیوی بچوں کو چھوڑ رہے ہیں۔دوسری طرف اسقاط حمل کے قانون کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکا میں زکا وائرس سے متاثرہ خواتین کے ہاں چھوٹے سروں والے بچوں کی پیدائش کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اسقاط حمل سے متعلق قانون پر نظر ثانی کے امکان پر غور کیا جا رہا ہے۔
برازیل کے قانون کے مطابق زیادہ تر صورتوں میں اسقاط حمل منع ہے۔ قانون میں ترمیم کے مسودے کے مطابق اگر جنین کے وائرس سے متاثر ہونے کی علامت سامنے آئے تو عورت کو اسقاط حمل کرانے کی اجازت دی جائے گی۔(جاری ہے)
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زکا وائرس میں مبتلا عورتیں اسقاط حمل کے بارے میں پوچھنے لگیں۔برازیلی ڈاکٹروں نے اس صورت حال کو تشویش ناک قراردیا ہے کہ جن خواتین کے ہاں چھوٹے سروں والے بچے پیدا ہورہے ان کے شوہر ان سے تعلق ختم کررہے ہیں ،وہ بچے کے غیر صحت مند پیدا ہونے کا الزام اپنی بیویوں کو دے رہے ہیں۔
نیویارک ٹائمز کہتا ہے کہ برازیل اس وقت افراتفری کے عالم میں ہے اکتوبر سے اب تک چار ہزار سے زائد ایسے بچے پیدا ہوچکے ہیں جن کے سر چھوٹے ہیں،جس کی وجہ زکا وائرس کو سمجھا جا رہا ہے۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق زکا وائرس اور نومولود بچوں کے چھوٹے سروں کی وابستگی کو سائنسی طور پر ثابت نہیں کیا گیا۔ تاہم برازیل سے حاصل ہونے والے رپورٹوں کی بنا پر عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا کہ زکا وائرس نومولود بچوں کے چھوٹے سروں کی بنیادی وجہ ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.