یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں " امل کیرئیر پریپ فیلو شپ "سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد

منگل 9 فروری 2016 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) یونیورسٹی آف ایجوکیشن فنانشل ایڈ آفس کے زیر اہتمام پنجاب انڈومنٹ ایجوکیشن فنڈ(پیف) اور امل اکیڈمی کے اشتراک سے" امل کیرئیر پریپ فیلو شپ "سے متعلق آگاہی سیشن ٹاؤن شپ کیمپس میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانشل ایڈ آفس محمد طاہر خان کھچی،ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس ثاقب انوار،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد عمر سلیم اورریسورس پرسن امل اکیڈمی میڈم سارہ سمیت طلباء و طالبات نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیشن کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات کو فیلو شپ سے متعلق ضروری معلومات و طریقہ کار،تربیتی مہارتوں اور دیگر امور بارے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ریسورس پرسن امل اکیڈمی میڈم سارہ نے شرکاء کو امل اکیڈمی کا تعارف،اغراض و مقاصد،فیلو شپ کے حصول سے متعلق طریقہ کار اورنمایاں خصوصیات بابت تفصیلی آگاہ کیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانشل ایڈ آفس محمد طاہر خان کھچی نے طلباء و طالبات کیلئے فیلو شپ کے اجراء کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امل اکیڈمی اور پیف کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔انھوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تعلیمی ترقی کی منزل کے حصول کیلئے موثر طریقہ ہائے تدریس و دیگر جہتوں پر خصوصی توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :