امریکی محکمہ دفاع کی بیرون ممالک ”کاروائیوں“کے لیے58.8ارب ڈالرمختص ‘ عراق اور افغانستان کی جنگوں کے مد میں رکھے گئے فنڈز میں چار گنااضافہ
ذیشان حیدر بدھ 10 فروری 2016 20:30
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 10 فروری۔2015ء) پینٹاگان کے آئندہ سال کے بجٹ میں بیرونِ ملک ہنگامی کارروائیوں (او سی او) کے لیے 58.8 ارب ڈالر کی رقوم رکھی گئی ہیں، جن میں عراق اور افغانستان کی جنگوں کے مد میں اور اْن کارروائیوں کے لیے فنڈز کو چار گنا بڑھایا گیا ہے جو یورپی اتحادیوں کی ضروریات پوری کرتی ہیں۔ایمرجنسی صورت حال سے نبردآزما ہونے کے لیے اِن رقوم کی فراہمی اور افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی اعانت، جہاں 2016ء بھر 9800 امریکی فوج رہے گی، جس کے بعد اوائل 2017ء تک یہ تعداد تقریباً 5500 ہو جائے گی۔
یہ رقم مالی سال 2016ء کے بجٹ سے کچھ قدر کم ہے، یعنی 42.9 ارب ڈالر سے کم ہوکر 41.7 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔پینٹاگان کی بیرون ملک کارروائیوں کے بجٹ کے حجم میں عراق اور شام میں داعش کے شدت پسندوں کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے علاوہ مشرقی یورپ میں روسی جارحیت کے خطرات سے نبردآما ہونے پر دھیان مرکوز رکھنے کے لیے رقوم مختص کی گئی ہیں۔(جاری ہے)
آپریشن انہیرنٹ رزالو (او آئی آر)‘ جو عراق اور شام میں داعش کے شدت پسندوں کے خلاف جاری ہے، اْس کے لیے فنڈز میں 5 ارب ڈالر سے اضافہ کرنے 7.5 ارب ڈالر کیا گیا ہے۔
او آئی آر بجٹ کے ایک بڑے حصے سے 45000 سے زائد اضافی جی پی ایس گائڈڈ سمارٹ بم اور لیزر گائڈڈ راکیٹ خریدے جائیں گے، جو دولت اسلامیہ کے خلاف فضائی کارروائی میں موٴثر ہتھیار ثابت ہوچکے ہیں۔او سی او بجٹ میں صدر کے ’یورپین ری ایشورنس اِنی شئیٹو‘ پر اٹھنے والی رقوم کو 0.8 ارب ڈالر سے بڑھا کر 3.4 ارب ڈالر کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر، جون 2014ء میں وارسا میں تجویز کردہ منصوبے میں یورپ میں باری باری تین بریگیڈ کی سطح کی تعیناتی کرنا شامل ہے؛ جب کہ یورپی لڑاکا کمان میں کلیدی زیریں ڈھانچے میں بہتری لانا اور یورپی اتحادیوں سے مل کر تربیت اور فوجی مشقوں پر خرچ کیے جائیں گے۔اضافی ایک ارب ڈالر امریکہ کی افریقی کمان اور امریکی سینٹرل کمان کے ذمے کے علاقوں میں انسداد دہشت گردی کے کام میں پارٹنرشپ کی بنیاد پر دھیان دینے پر خرچ ہوں گے۔او سی او کا بجٹ 2017کے مالی سال کے مجموعی دفاعی بجٹ کے تقریباً 10 فی صد کے مساوی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.