صوبائی حکومت سالانہ ترقیاتی فنڈز کو استعمال کرنے کی بجائے کشکول ہاتھ میں لئے بھیک مانگ رہی ہے ،الیاس بلور
عمران خان اور پارٹی کا خیبر پختونخوا سے کوئی تعلق نہیں ،یہ ورلڈ بینک سے قرض لیکر پختونخوا کے عوام کو قرضے کی دلدل میں دھکیل کر رفو چکر ہوجائینگے ،سینیٹرالیاس بلور
جمعرات 11 فروری 2016 17:34
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹ آف پاکستان میں پارلیمانی لیڈر ٗبزنس مین فورم کے لیڈر اور ملک کے ممتاز صنعتکار سینیٹر الیاس احمد بلور نے عمران خان کی جانب سے ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات میں خیبر پختونخوا کیلئے قرضہ مانگنے اور صوبے کے غیور پختونوں کو مزید مقروض بنانے کے اقدام پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور اس کے سربراہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں رکھے گئے فنڈز کو استعمال کرنے کی بجائے کشکول ہاتھ میں لئے بھیک مانگ رہے ہیں جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایک بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر الیاس احمد بلور نے کہا کہ صوبائی حکومت کی نااہلی اور غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے گذشتہ سال بھی صوبائی بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے مختص بجٹ کا ایک بڑا حصہ استعمال میں نہیں لایا گیا اور اس سال بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام کا صرف 18فیصد حصہ استعمال ہوا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کا خیبر پختونخوا سے کوئی تعلق نہیں اوریہ ورلڈ بینک سے قرض لے کر پختونخوا کے غیور عوام کو قرضے کی دلدل میں دھکیل کر رفو چکر ہوجائیں گے اور اس کا خمیازہ اس صوبے کے عوام کو بھگتنا پڑے گا ۔
سینیٹر الیاس احمد بلور نے کہا کہ جب صوبائی بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں فنڈز دستیاب ہیں تو پھر عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کشکول ہاتھ میں لئے بھیک کیوں مانگ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت پختونوں کو پسماندہ اور قرضوں کے بوجھ تلے دبانے کوشش کی جارہی ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کی نااہل حکومت سے اخلاقی طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جو حکومت عوام کے جان و مال کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے وہ اس صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کسی صورت مخلص نہیں ہوسکتی۔ سینیٹر الیاس احمد بلور نے صوبے کی اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران سے کہا ہے کہ وہ ورلڈ بینک سے قرض لینے کے فیصلے کی شدید مخالفت کریں اور نااہل صوبائی حکومت کے کسی ایسے اقدام پر خاموش نہ رہیں جس سے اس صوبے کے غیور عوام کی عزت نفس مجروح ہوتی ہو ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.