صوابی ‘ عبدالحمید خان دوسری مر تبہ جماعت اسلامی زروبی کے امیرمنتخب

جمعہ 12 فروری 2016 12:12

صوابی۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) عبدالحمید خان دوسری مر تبہ جماعت اسلامی زروبی کے امیر جب کہ حافظ اخلاق احمد جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ اس سلسلے میں ایک انتخابی اجلاس ضلعی امیر سعید زادہ یوسفزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی امیر سعید زادہ یوسفزئی نے نو منتخب امیر اور جنرل سیکرٹری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کاز کے لئے ہر دم تیار رہیں اور جماعت اسلامی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

نو منتخب امیر نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک مذہبی جماعت ہے جو کہ سیکولر قوتوں کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کر تی چلی آرہی ہے انہوں نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ پارٹی کو منظم کر نے کے لئے بھر پور کردار ادا کرینگے اور پارٹی کو زروبی میں ایک منظم قوت بنا کر دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :