یونان میں کشتی ڈوبنے کے واقعات میں اضافہ، قبروں کی جگہ کم پڑ گئی،ہزاروں افراد کی لاشوں کو دفنایا نہ جاسکا
جمعہ 12 فروری 2016 14:37
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) یونان میں کشتی ڈوبنے کے واقعات میں اضافے کے باعث قبرستان کیلئے جگہ کم پڑ گئی ،کسی کا باپ ایک جگہ دفن ہے تو ماں دوسری جگہ، جب کہ بچے کسی اور مقام پر، زیتون کے درختوں کو کاٹ کربھی قبروں کی جگہ پیدا کی گئی،ہزاروں افراد کی لاشوں کو دفنایا نہ جاسکا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے جزیرہ لیسبوس میں قبرستان کیلیے جگہ کم پڑتی جا رہی ہے۔
لیسبوس کے امدادی کارکن سمندر سے نکالی گئی لاشوں کے کفن دفن کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔(جاری ہے)
گذشتہ سال 10 لاکھ سے زائد مہاجرین کو یورپ میں پناہ ملی، جن میں سے زیادہ تر پہلے لیسبوس پہنچے تھے۔ تاہم، وہاں پہنچنے کے لیے سمندر کا سفر جان لیوا ثابت ہوتا ہے، اور اِن میں سے 4000 سے زائد افراد ڈوب چکے ہیں۔اور اْن کی لاشیں دفنائی نہیں جا سکیں۔
لیسبوس میں مہاجرین کے قافلوں کا راج ہے جِن میں زندہ اور ہلاک شدہ دونوں شامل ہیں۔ لیکن جب ہجرت کا سلسلہ زوروں پر تھا، جزیرے کے قبرستان تقریباً بھر چکے تھے، جن میں سے زیادہ تر مسیحی ہیں۔ سفر کے دوران ڈوبنے والے مسلمان مہاجرین کی تدفین کا معاملہ زیادہ پیچیدہ ثابت ہوا ہے۔زیتون کے درختوں کو کاٹ کر قبروں کی جگہ پیدا کی گئی ہے۔ یہاں قبروں کی قطار لگ گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر اور فلسطین میں قابض ریاستیں آزادی کی جدوجہد کو غیر قانونی بنانے کے لیے جھوٹی خبروں کا سہارا لے رہی ہیں، منیر اکرم
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
-
سعودی عرب کی موجودہ کامیابیاں صرف شروعات ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان
-
متحدہ عرب امارات میں کل سے شدید بارش کی پیشگوئی
-
اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 جامعات میں احتجاج جاری
-
جنگ بندی اورغزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں، حماس
-
اسرائیل نے 40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، برطانیہ
-
اسرائیل میں قید فلسطینی نوجوان ادیب نے ایوارڈ جیت لیا
-
اعلی امریکی سفارت کارکی شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.