لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رکن پنجاب اسمبلی ارشاد احمد کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 12 فروری 2016 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار فضل الرحمن نے موقف اختیار کیا کہ لیگی رکن پنجاب اسمبلی ارشاد احمد کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ارشاد احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے ریٹرننگ افسر کے سامنے غلط بیانی سے کام لیا اور خود کو گریجوایٹ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ رکن پنجاب اسمبلی ارشاد احمد آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے لہذا انہیں اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا جائے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن، ارشاد احمد اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سترہ مارچ کو جواب طلب کر لیا۔