پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 فروری 2016 18:45

لاہور( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔12فروری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام سپورٹس گالا 2016ء کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل لاء کالج ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی،انچارج آئی بی اے ساجدہ نثار، پرنسپل ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس پروفیسر ڈاکٹر مبشرمنور خان، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پانچ روز جاری رہنے والے سپورٹس گالا میں طلباؤ طالبات کے درمیان کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، کیرم ، ریس ، فٹبال، رسہ کشی و دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ انچارج آئی بی اے ساجدہ نثار نے بہترین ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ میں مثبت سوچ کو پروان چڑھا کر سپورٹس مین سپرٹ اور نظم و ضبط کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے سپورٹس گالا کے انعقادکیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی جانب سے مالی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی نے کھیلوں میں نمایا ں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :