2018ء تک 10ہزار میگاواٹ سستی بجلی حکومت کی ترجیح ہے، قطر سے مائع قدرتی گیس کا معاہدہ توانائی کی خود کفالت کیلئے بڑا بریک تھرو ہے ، حکومت سنبھالی تو ملک کو سلامتی اور معاشی چیلنجز کا سامنا تھا، ان کی بہتری کیلئے بڑے اقدامات کئے
وزیراعظم نواز شریف کی ممتاز تاجروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 12 فروری 2016 20:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو ملک کو سلامتی اور معاشی چیلنجز کا سامنا تھا، ان کی بہتری کیلئے بڑے اقدامات کئے۔ وہ جمعہ کو یہاں ملک کے ممتاز تاجروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ وفد نے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں معاشی بحالی اور استحکام کی تعریف کی۔
وفد نے شفاف نظم و نسق اور وسائل کے بہتر استعمال کیلئے حکمت عملی کو سراہا۔(جاری ہے)
وفد سے گفتگو میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک کو سلامتی، توانائی اور معاشی چیلنجز کا سامنا تھا اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، ہم نے معاشی ترقی کیلئے اہم اور مشکل فیصلے کئے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء تک 10ہزار میگاواٹ سستی بجلی حکومت کی ترجیح ہے، قطر سے مائع قدرتی گیس کا معاہدہ توانائی کی خود کفالت کیلئے بڑا بریک تھرو ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قطر حکومت نے ایک لاکھ مزید پاکستانیوں کو روزگار کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے، ملاقات میں تاجروں نے برآمد کنندگان کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح صفر کرنے کی تجویز پیش کی۔ وزیراعظم نے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے یکم جولائی سے تاجروں کیلئے نئی سکیم متعارف کرانے کی ہدایت کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.