ادویات بنانے والی کمپنیوں نے مارکیٹ میں دواؤں کی مصنوعی قلت پیدا کردی،ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی سوتی رہ گئی ،مافیااپنا کام کر گئی

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کیساتھ ظلم ہے، سی آر پی سی اس کیخلاف آواز بلند کریگی، چئیر مین کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل

جمعہ 12 فروری 2016 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل کے چئیر مین شکیل احمد بیگ نے ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ مظلوم اور غریب عوام کی ساتھ ظلم کے مترادف ہے CRPCاس کے خلاف آواز بلند کریگی انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے سے ثابت ہوگیا ہے کہ ڈریپ نااہل ہے جس نے آج تک سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے حکم امتناعی کے خلاف درخواست دائر نہیں کی جسکا بھرپور فائدہ بین الاقوامی کمپنیوں نے اٹھایا اور جان بچانے والی ادویات سمیت روزمرہ استعمال ہونے والی ادویات میں من مانا اضافہ کردیا شکیل بیگ نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ)کی نااہلی اور غفلت کے باعث غریب عوام جو مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں موت کے نزدیک پہنچ جائیں گے انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں 20سے 70اضافہ کیا گیا ہے جسکے تحت 400mgبروفین ٹیبلیٹ کا پیکٹ 455سے بڑھا کر 600روپے ڈ سپرین پیکٹ کی قیمت600سے بڑھا کر 780 روپے پیناڈول 470سے بڑھا کر 516روپے دماغی امراض کی دواایپی وال کی قیمت 470سے 516روپے ذیا بیطس کی دوا نیوفیج کی قیمت 63سے بڑھا کر 85روپے سیپٹران ڈی ایس 290سے بڑھ کر 390روپے ایمپی کلاکس کیپسول کی قیمت 517سے بڑھا کر 588روپے سیپٹران ٹیبلیٹ کی قیمت 644سے بڑھا 722روپے آگمیٹن 375mgکی قیمت 82سے بڑھاکر 98روپے آگمینٹن 625mgکی ٹیبلیٹ اضافے کے بعد 130روپے ہوگئی ہے چئیر مین CRPCنے کہا کہ ادویات بنانے والی کمپنیوں نے مصنوعی قلت بھی پید اکردی ہے حکومت اسکا نوٹس لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ ڈریپ کی ناکامی پر حکومت ان کے خلاف کارروائی کرے اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کرے انہوں نے کہاکہ اگر حکومت ادویات میں اضافے کو نوٹس نہ لیا تو CRPCجلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔

متعلقہ عنوان :