داعش سمیت کوئی دہشتگرد تنظیم پاکستان میں پنجے نہیں گاڑ سکتی،پاکستانیوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،دہشتگرد معاشرے میں تنہا ہو رہے ہیں، آنے والے دنوں میں دہشت گردوں کے خلاف مزید بریک تھرو ملنے کا امکان ہے،آرمی چیف دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو
جمعہ 12 فروری 2016 23:56
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12فروری۔2016ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، داعش سمیت کوئی دہشتگرد تنظیم پاکستان میں پنجے نہیں گاڑ سکتی ۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جو کچھ حاصل کیا وہ دنیا کے لئے مثال ہے ۔
وہ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ داعش سمیت کسی دہشتگرد جماعت کو پاکستان میں پنجے نہیں گاڑنے دینگے اسلئے پاکستانیوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، عاصم باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جو کچھ حاصل کیا وہ دنیا کے لئے مثال ہے ، دہشتگردوں کے خلاف کامیابیاں جاری رہیں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ملک میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک تھے مگر اب دہشتگرد محدود ہوتے جا رہے ہیں اور روزبروز کم ہو رہے ہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید بریک تھرو ملے گا۔ دہشتگردوں کے سہولت کاروں سمیت جس کا ذرا سا بھی تعلق ہوگا اس کو پکڑ لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کو واپسی بھیجنے اور آبار کرنے کا پلان موجود ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے ابھی ختم نہیں ہوئی۔ بارڈر ایریا میں امن کیلئے کام جاری ہے اس ملک میں کسی دہشتگرد تنظیم کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔دہشتگرد معاشرے میں تنہا ہو رہے ہیں ۔عاصم باجوہ نے کہا کہ ملک میں مکمل امن کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے ۔ دہشتگردوں کی لعنت کو ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے ایک علاقے کے سوا باقی علاقے کلیئر ہو چکے ہیں ۔ اس سال کے آخر تک تمام آئی ڈی پیز واپس اپنے گھروں میں جا چکے ہوں گے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پکڑے گئے دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچنا چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ایک ایمر جنسی سرجری کی طرح ہوتے ہیں ۔ آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردوں کا مواصلاتی نظام تباہ ہوچکا ہے ۔ آرمی چیف آپریشن کو خود لیڈ کر رہے ہیں ۔ پوری دنیا یں معاملات ایسے ہی کنڑول کئے جاتے ہیں ۔ عاصم باجوہ نے کہا کہ آرمی چیف دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں ۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پاک فوج کی کارکردگی پر فخر ہے ۔عاصم باجوہ نے کہا کہ داعش پوری دنیا کے لئے چیلج ہے ۔کراچی میں قیام امن کے لئے آپریشن جاری رہے گا ۔ دہشتگردی کے خلاف جہاں جہاں ضرورت ہوگی آپریشن کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.