عدالت کا ڈاکٹر عاصم کیخلاف دہشتگردوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے مقدمے میں تفتیشی افسر کی رپورٹ قبول کرنے سے انکار
وسیم اختر ،روٴف صدیقی کی عبوری ضمانت میں توسیع ، مقدمے میں مفرورملزم سلیم شہزاد کی رپورٹ جمع نہ کروانے پر نادرا حکام کو شوکاز نوٹس جاری
ہفتہ 13 فروری 2016 16:56
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشتگردوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے مقدمے میں تفتیشی افسر کی رپورٹ قبول کرنے سے انکار کردیاہے ۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف دہشت گردوں کوعلاج کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما روٴف صدیقی، ایم کیوایم کے نامزد مئیر کراچی وسیم اختر اور پاسبان کے عثمان معظم کمرہ عدالت میں موجود تھے، تینوں پر دہشت گردوں کے علاج کے لیے ڈاکٹر عاصم کو فون کرنے کا الزام ہے۔
تفتیشی افسر نے ڈاکٹرعاصم کے خلاف 330 صفحات پر مشتمل جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی رپورٹ پر رینجرز کے وکیل نے عدم اعتماد کااظہار کرتے ہوئے اسے بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔ جب کہ عدالت نے بھی رپورٹ میں تاریخوں کا اندراج نہ ہونے پر اسے قبول کرنے سے انکار کردیا۔عدالت نے وسیم اختر اور روٴف صدیقی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے مقدمے میں مفرورملزم سلیم شہزاد کی رپورٹ جمع نہ کروانے پر نادرا حکام کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ کیس کی مزید سماعت 22 فروری کو ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.