پارٹی کارکن انٹرا پارٹی الیکشن میں بھر پورحصہ لیکر مخلص اور دیانت دار قیادت کا انتخاب کریں، کچھ مفاد پرست عناصر ذاتی مفاد اور عہدوں کے حصول کیلئے پارٹی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا رہے ہیں،صوبائی وزیر افتخار علی مشوانی کا اجلا س سے خطاب
ہفتہ 13 فروری 2016 19:44
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) رُکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ پارٹی کارکن انٹرا پارٹی الیکشن میں بھر پورحصہ لیکر مخلص اور دیانت دار قیادت کا انتخاب کریں۔ کچھ مفاد پرست عناصر ذاتی مفاد اور عہدوں کے حصول کیلئے پارٹی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا رہے ہیں جو تحریک انصاف کے سیاسی مخالفین کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔
اُنہوں نے کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ممبر شپ کیلئے ہر کارکن اپنے گلے محلے میں ممبر شپ کیمپ لگاکر باقاعدہ ممبر شپ کا آغاز کریں۔ کیونکہ ہمارا اصل مقصد ذیادہ سے ذیادہ ممبر شپ کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن تحریک انصاف کیلئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگی۔ ضلع مردان میں لاکھوں کی تعداد میں ممبر شپ کرینگے۔(جاری ہے)
اور لاکھوں نئے لوگ تحریک انصاف کے ممبر بنیں گے۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز حلقہ پی کے 29 کے یونین کونسل پلوڈھیری میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسل مظفرشاہ کے رہائیش گاہ پر پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وہ واحد سیاسی پارٹی ہے۔ جس میں یونین کونسل سے لیکر مرکز تک کے عہدوں پر براہ راست الیکشن ہوتا ہے،اور کارکن خود اپنے رہبر کا انتخاب کرتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت سیلاب میں تباہ اسکولوں کی بحالی پر اجلاس
-
پنجاب بھرمیں 1372ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق1488زخمی ہوئے، ریسکیو1122
-
اسپیکر قومی اسمبلی کا ایوان میں فوج اور عدلیہ کیخلاف تقاریر روکنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیرنجکاری عبدالعلیم خان کا شمالی و جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز میں بہادر سپوتوں کی شہادت پر خراج عقیدت
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایات پر عملدرآمد کے نتیجے میں ایم ٹیگ صارفین کی تعداد 92 فیصد سے زائد ہو گئی
-
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت خصوصی ایپ بنانے پرغور
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی بازیابی کیلئے درخواست دائر
-
گورنر سندھ دو روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ، صوبہ میں شعبہ آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے
-
دنیا کے نایاب ترین ممالیہ انڈس ڈولفن کی تعداد میں اضافہ انتہائی خوش آئند ہے، شیری رحمان
-
عارف والا ،دکان کی چھت پر سولر پلیٹ کی صفائی کرتے کرنٹ لگنے سے 26 سالہ الیکٹریشن جاں بحق ہوگیا
-
کراچی : صدر موبائل مارکیٹ میں 12 لاکھ کی ڈکیتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
-
کراچی سے چھ افراد لاپتا، شہریوں کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، سندھ ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.