وزیر اعلیٰ سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں خصوصاً توانائی سیکٹرمیں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال۔۔۔۔برداشت و میانہ روی پر مبنی پاکستانی معاشرے کا قیام ہمارا مشن ہے جو ضرور حاصل کریں گے:شہبازشریف،، قائداعظم کے پاکستان میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ، دہشتگردی کیخلاف پوری پاکستانی قوم یکسو ہے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانیوالے انسانیت کے دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں،دہشت گرد پوری انسانیت کے کھلے دشمن ہیں:وزیراعلیٰ،،، وزیراعلیٰ شہباز شریف انتہائی محنت سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں،شہبازشریف کی کارکردگی لائق تحسین ہے:امریکی قونصل جنرل
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 فروری 2016 19:57
لاہور( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔13فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے امریکی قونصل جنرل زیچرے ہارکین رائیڈر (Mr. Zachary Harkenrider) نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں خصوصاً توانائی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورامریکہ کی دوستی کثیرالجہتی تعلقات پرمبنی ہے اور امریکہ کا پاکستان کے توانائی شعبہ میں بڑھتا ہوا تعاون لائق تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے جس کے باعث توانائی کی ضروریات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔پاک امریکہ تعلقات کا ذکرکرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ رواداری، تحمل اور برداشت کو فروغ دینے میں ایک دوسرے کے پارٹنرز ہیں اور دونوں ملک امن ،رواداری اور برداشت کو فروغ دینے میں یکساں سوچ کے حامل ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.