ایف 16 طیاروں کی خریداری پر بھارتی رویہ انتہائی حیران کن اور افسوس ناک ہے، ترجمان دفتر خا رجہ
دہشتگردی کے خلاف پاکستان امریکہ ایک صفحہ پر ہیں، بیان
اتوار 14 فروری 2016 15:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایف 16 طیاروں کی خریداری پر بھارتی رویہ انتہائی حیران کن اور افسوس ناک ہے۔ بھارت خود دفاعی ساز و سامان درآمد کرنے والا بڑا ملک ہے۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستان امریکہ ایک صفحہ پر ہیں۔
(جاری ہے)
اتوار کے روز ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے ایف 16 طیاروں کی خریداری پر بھارتی بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ایف 16 طیاروں کی خریداری پر بھارتی ردعمل انتہائی افسوس ناک اور حیران کن ہے۔
امریکہ سے ایف 16 طیاروں کی خریداری پر بھارت کا رویہ حیران کن بھی ہے کیونکہ بھارت خود امریکہ سے اسلحہ اور دفاعی ساز و سامان درآمد کرنے والا بڑا ملک ہے۔ بھارت کے پاس اسلحہ کا انبار اور بڑی فوج موجود ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان اور امریکہ میں قریبی تعاون موجود ہے۔ ایف 16 طیارون پر امریکی ترجمان واضح کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی اہداف کے حصول میں مدد دیگی۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی،قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.