ہماری کامیاب پالیسیوں ،عوام دوستی کے نتیجے میں سیاسی ورکرز ،قبائلی رہنماؤں کی بڑی تعداد (ن)لیگ میں شمولیت اختیار کررہی ہے، میر محمد عاصم کرد گیلو
پیر 15 فروری 2016 15:48
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء ) مسلم لیگ (ن)کے صوبائی رہنماء سابق صوبائی وزیر خزانہ و رکن صوبائی اسمبلی میر محمد عاصم کرد گیلونے کہاہے کہ ہماری کامیاب پالیسیوں اور عوام دوستی کا نتیجہ ہے کہ سیاسی ورکرز اور قبائلی رہنماؤں کی بڑی تعداد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کررہی ہے۔عوامی مسائل کا حل اور انہیں خوشحالی فراہمی کا فارمولا صرف اور صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع مستونک سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والے معروف قبائلی رہنماء ہیبت خان بنگلزئی ،محمد آصف بنگلزئی ، خورشید بنگلزئی ودیگر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیاسی ورکر میر محمد یوسف بنگلزئی ، حاجی خدائے دوست کردو دیگر بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
ا س سے قبل قبائلی افراد نے اپنے سینکڑوں افراد کے ہمرا ہ مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی اور رکن اسمبلی میر محمد عاصم کرد گیلو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔
رکن صوبائی اسمبلی میر محمد عاصم کرد گیلو نے کہاکہ عوام کی جانب سے ہمیں مینڈ نٹ فراہم کرکے اسمبلی میں بھیجنے کا مقصد یہی ہے کہ عوام کی ترجیحات پر عمل پیراہ ہو کر ان کے مسائل حل کئے جائیں ۔ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں ۔اور مذید ڈھائی سالہ مدت میں عوام کو خوشحالی کا تحفہ دینے کے لئے ہم ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل و مشکلات کے حل کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔میر محمد عاصم کرد گیلوکاکہنا تھا کہ قبائلی رہنماء ہیبت خان بنگلزئی و دیگر قبائلی عمائدین کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت خوش آئندہ ہے اور ہم انہیں ویلکم کہتے ہیں ۔ ان کی شمولیت سے ہمارا قافلہ مذید مضبوط ہوگا اور آنے والے دور بھی مسلم لیگ (ن) ہی کے نام رہیگا ۔ اتنی بڑی تعداد میں عوام الناس کی ہماری حمایت میں آنا اور ہمارے ہاتھ مضبوط کرنا حوصلہ افزا پیش رفت ہے ۔ لوگ یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ ان کے مسائل کا حل سیاسی بصیرت کے حامل عوام دوست قیادت کے پاس ہے اور یہ قیادت مسلم لیگ (ن) کومیسر ہے عوام کو کسی بھی صورت میں مایوس نہیں کریں گے اور آنے والے مستقبل میں ان کے مسائل حل کرکے انہیں خوشحالی کا تحفہ دینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.