
پاکستان میں ڈیپ برین سٹیمولیشن سرجری...رعشہ و اعصابی امراض میں مبتلا افراد اب پاکستان میں آپریشن کراسکتے ہیں۔
ذیشان حیدر
پیر 15 فروری 2016
17:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 فروری۔2016ء. رپورٹ: ناصرمہمند) پاکستان کے ایک ڈاکٹر نے ڈیپ برین سٹیمولیشن (ڈی بی ایس) سرجری میں ایسی مہارت حاصل کرلی ہے کہ ان کی وجہ سے نہ صرف پاکستان میں دماغ کے انتہائی پیچیدہ آپریشن کا آغاز ہوا بلکہ اب دنیا بھرمیں رعشہ، پٹھوں کے کھچاو اور اعصاب کی لاعلاج بیماریوں میں مبتلا پاکستانی مریض سستے علاج کے لئے ان سے رجوع کررہے ہیں،،انہوں نے اپنے تجربات کو یوٹیوب پر شیئر کیا ہے جنہیں گذشتہ دو مہینوں میں تیرہ ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
پاکستان میں ڈی بی ایس آپریشن کے بانی واحد نیوروسرجن پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور امیرالدین میڈیکل کالج لاہورکے پرنسپل جبکہ پاکستان میں دماغی امراض کے سب سے بڑے جنرل اسپتال لاہور کے چیف ایگزیکٹو ہیں،،،ڈاکٹر خالد گذشتہ تیرہ ماہ میں تیئس ایسے مریضوں کی کام یاب سرجری کرچکے ہیں جو پاکستان میں اس آپریشن کی سہولت نہ ہونے اور بیرون ملک انتہائی مہنگے علاج کی استعداد نہ رکھنے کی وجہ سے تاحیات معذوری کی جانب بڑھ رہے تھے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کے آئین اور ریاست کو نہ مانے والوں کےساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو سکتے، گورنرخیبرپختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیسکو کی جانب سے ملازمین کے لئے عمرہ قرعہ اندازی
-
لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر، پاکستان فضائی آلودگی میں سرفہرست، بھارت کا دوسرا نمبر
-
5 اکتوبر احتجاج کیس میں علیمہ خان ،عظمی خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
ٹی ایل پی کی حمایت میں تقریر کرنے پر پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر و دیگر پر دہشتگردی کا مقدمہ درج
-
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات ، انڈیپنڈنٹ عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدر کے امیدوار ہارون الرشید نے میدان مار لیا
-
ٹی ایل پی کیساتھ آخری وقت تک مذاکرات ہوتے رہے، دہشتگردوں کو رہا کرنے کی شرط رکھی، وفاقی وزرا
-
محکمہ موسمیات نے شدید ترین سردی کی افواہیں مسترد کر دیں
-
سبق یاد نہ کرنے پر استانی نے 9ویں جماعت کی طالبہ فریکچر کر دیا
-
افغان طالبان جنگ چاہتے ہیں تو ان کی خواہش پوری کریں گے،وزیردفاع
-
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل سلامت ہے،افغان طالبان کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.