قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا احتجاج سے ایوان مچھلی منڈی بن گیا ، چالیس سال کے قصے سناؤں گا، پرویز رشیدپی پی کے رکن اسمبلی غلام مصطفٰی ،وزیر اطلاعات کی تقریر میں ویڈیو بناتے رہے ،’یہ جلسہ گاہ نہیں یہاں بات کرنے سے پہلے بٹن دبانا پڑتا ہے “، اسپیکر نے مولانا امیر زمان کو ڈانٹ دیا ، ”پٹی ڈھیلی کر دیں خون منجمد ہو جائے گا، اپوزیشن کی طرف سے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھنے پر ایاز صادق کا دلچسپ جملہ
منگل 16 فروری 2016 00:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج اور شدید نعرے بازی کے باعث ایوان مچھلی منڈی بن گیا ، وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ چالیس سال کے قصے سناؤں گا، پی پی کے رکن اسمبلی غلام مصطفٰی شاہ ، وزیر اطلاعات پرویز رشید کی تقریر میں ویڈیو بناتے رہے ، اسپیکر نے مولانا امیر زمان کو جھڑک دیا ”یہ جلسہ گاہ نہیں یہاں بات کرنے سے پہلے بٹن دبانا پڑتا ہے “ اپوزیشن کی طرف سے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھنے پر ایاز صادق کا دلچسپ جملہ ، ”پٹی ڈھیلی کر دیں خون منجمد ہو جائے گا “ خورشید شاہ نے شاہد خاقان عباسی کو معصوم بچہ کہہ دیا۔
پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی صدارت میں ہوا ۔(جاری ہے)
اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ۔ اپوزیشن نے لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی اور دہشت گردوں کی سرکار نہیں چلے گی کے نعرے لگائے ۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کی تقریر کے دوران جھوٹ جھوٹ کے نعرے لگانے پر پرویز رشید نے کہا کہ میں چالیس سال کے قصے سناؤں گا۔ اپوزیشن نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بل پر بھی سخت نعرے بازی کی ایوان میں خالدہ منصور کے توجہ دلاؤ نوٹس کے دوران اپوزیشن ڈیسک بجا کر نعرے لگاتی رہی۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے کیڈ راجہ جاوید اخلاص توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے رہے ۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.