نیب نے ناجائزاثاثہ جات کے الزام میں بلوچستان پولیس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی آئی جی ریاض احمد کو گرفتار کر لیا

منگل 16 فروری 2016 22:36

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء ) قومی احتساب بیورو نے بلوچستان پولیس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر (سی۔بی۔اے) ڈی آئی جی ،ریاض احمد کو کروڑوں روپے مالیت کے ناجائز اثاثہ جات بنانے کے الزام میں منگل کوئٹہ سے گرفتار کر لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹرپولیس (سی۔بی ۔

(جاری ہے)

اے) ریاض احمد ، ڈی آئی جی(ریٹائرڈ)کے خلاف اپنی سروس کے دوران بیسں کروڑ روپے مالیت سے زائد کے ناجائز اثاثہ جات بنانے کے الزامات پرنیب بلوچستان اپنی تحقیقات کررہاتھا ۔

تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے غیر قانونی ذرائع سے اثاثے اپنے اور کئی بینامی افراد کے نام پر بنائے ہوئے تھے۔ تفتیش کے دوران ناقابل تردید شواہد سامنے آنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔احتساب عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کے بعدتفیتیش کے دائرے کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :