سپریم کورٹ نے کراچی میں میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روک دیا
سندھ حکومت کی درخواست پر حکم امتناعی جاری ، بیس فروری کو ہونے والے انتخابات روک دیئے جائیں ،تین مارچ کو عدالتی فیصلے کا انتظار کیاجائے، سپریم کو رٹ
بدھ 17 فروری 2016 12:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے کراچی میں میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روک دیا ہے ، عدالت نے سندھ حکومت کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیس فروری کو ہونے والے انتخابات روک دیئے جائیں ،تین مارچ کو عدالتی فیصلے کا انتظار کیاجائے ۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے شو آف ہینڈ کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے دیں اس کاجائزہ لیں گے جبکہ جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا ہے الیکشن کمیشن کو شفاف انداز میں کام کرنے دیاجائے ۔
عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے ۔ بدھ کے روز سندھ حکومت کی جانب سے شو آف ہینڈ کی بجائے خفیہ رائے شماری کے ذریعے کراچی کے میئر ، ڈپٹی میئر اور دیگر عہدوں کا انتخاب کرانے کا جو حکم دیا تھا اس کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے شروع کی تو سندھ حکومت کی جانب سے فاروق ایچ نائیک جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بابر اعوان پیش ہوئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.