اتحاد کے معاہدے پر دستخط کیے نہ ہی اتحاد میں اپنے کردار کے بارے میں علم ہے‘ پاکستان ابھی تک دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب کے زیر کمان بننے والے 34 مسلم ملکوں کے فوجی اتحادکا باقاعدہ حصہ نہیں بنا۔سرتاج عزیزکاقومی اسمبلی میں بیان
میاں محمد ندیم بدھ 17 فروری 2016 16:59
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17فروری۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیربرائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان ابھی تک دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب کے زیر کمان بننے والے 34 مسلم ملکوں کے فوجی اتحادکا باقاعدہ حصہ نہیں بنا۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے ا نھوں نے کہا کہ پاکستان نے ابھی تک اس اتحاد کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے اور نہ ہی اسے اس اتحاد میں اپنے کردار کے بارے میں علم ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ اس اتحاد سے متعلق معاہدہ طے پانے کے بعد ہی اس بات کا تعین ہو سکے گا کہ اس میں پاکستان کا کیا کردار ہے۔ا نھوں نے کہا کہ اس اسلامی اتحاد سے متعلق ہونے والی پیش رفت کے بارے میں پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے گاا ن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بارے میں اعلیٰ قیادت کی سطح پر مشاورت جاری ہے جبکہ اس اتحاد کے بارے میں سعودی عرب سے مزید تفصیلات کا بھی انتظار ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.