کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہو گئی ہے، وزیراعظم نے ایسی بات نہیں کی جس سے نیب کی کاروائی متاثر ہو، وزیراعظم تک رسائی رکھنے والے لوگ اپنی شکایات لے کر ان کے پاس جاتے ہیں
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 17 فروری 2016 20:10
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہو گئی ہے، وزیراعظم نے ایسی بات نہیں کی جس سے نیب کی کاروائی متاثر ہو، جس کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے اس کی وزیراعظم تک رسائی ہے اور یہی لوگ اپنی شکایات لے کر وزیراعظم کے پاس جاتے ہیں۔ وہ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ کراچی میں امن ہے اور ٹارگٹ کلنگ ختم ہو گئی ہے، کراچی میں ایسے دشمن کا سامنا ہے جو نظر نہیں آتے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اچھا کام کر رہے ہیں، حکومت کی اول ترجیح امن و امان تھی، اب ترقیاتی کاموں پر توجہ دی جا رہی ہے۔ عشرت العباد نے کہا کہ جو بھی دہشت گردی میں ملوث ہوا اسے گرفتار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان کے واقعات ختم ہو گئے، کے فور منصوبے سے شہریوں کو فائدہ ہو گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جن کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، ان کی وزیراعظم تک رسائی ہے اور وہ اپنی شکایت وزیراعظم تک لے کر جا تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ایسی بات نہیں کی جس سے نیب کی کارروائی متاثر ہومتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
-
نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لانی ہوں گی،خواجہ سلمان رفیق
-
حکومت کسی صوبے میں گورنر راج نہیں لگانا چاہتی ،اگر علی گنڈا پور چڑھائی کی باتیں کریں گے تو مسائل ہوں گے،خواجہ سعد رفیق
-
وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ، جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی
-
یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے انرجی انفراسٹرکچرز پر حملے
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.