دفتر خارجہ میں 29 فروری کے لیے شیڈول پاک-امریکا اسٹریٹیجک مذاکرات اور پارٹنرشپ تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطحی اجلاس
میاں محمد ندیم جمعرات 18 فروری 2016 12:06
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18فروری۔2016ء) دفتر خارجہ نے 29 فروری کے لیے شیڈول پاک-امریکا اسٹریٹیجک مذاکرات سے قبل دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے ہونے والے پارٹنرشپ تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے ایک سیشن کا انعقاد کیا اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال اور وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ کامرس، دفاع، اکنامک افیئرز ڈویڑن، خزانہ، داخلہ، منصوبوں اور ترقی، پانی و بجلی ڈویڑن کے سیکریٹریز، سرمایہ کاری بورڈ ، فیڈرل بورڈ آف ریوینو، نیکٹا، موسمیاتی تبدیلی کی وزارت اور جنرل ہیڈکواٹرز (جی ایچ کیو) کے نمائندے بھی موجود تھے۔
پاک-امریکا اسٹریٹیجک مذاکرات میں 6 شعبوں میں تعاون کا اظہار کیا جارہا ہے، جن میں معیشت، خزانہ، توانائی، تعلیم، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، قانون کا نفاذ، انسداد دہشت گردی، سیکیورٹی، دفاعی استحکام، جوہری عدم پھیلاو¿ اور دفاع شامل ہیں۔(جاری ہے)
اجلاس دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک مذاکرات کے حوالے سے چھٹا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں تیسرا اجلاس ہوگا۔
دفتر خارجہ میں ہونے والے مذکورہ سیشن میں تعاون کے حوالے سے پیش رفت اور فیصلوں پر عمل درآمد کی حیثیت کا جائزہ لیا گیا۔دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ 'آئندہ اجلاس امریکا کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرے گا'۔ اس سلسلہ میںوزیراعظم کے مشیر برائے امورِ خارجہ سرتاج عزیز آئندہ چند روز میں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری سے ملاقات کے لیے واشنگٹن روانہ ہوں گے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سرتاج عزیز کی زیرِ صدارت اجلاس میں گذشتہ مرحلے پر ہونے والی پیش رفت اور آئندہ ہونے والے اسٹریٹیجک مذاکرات کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان پارٹنرشب تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، جس میں خاص طور پر تجارت میں اضافہ اور سرمایہ کاری تعاون کا فروغ شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.