شہرقائد میں انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 70فیصدتک اضافہ، قیمتوں میں اضافہ کے باعث مارکیٹ میں کئی ادویات ناپید ہوگئی ہیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے مہنگی ادویات سستی کرنے کا مطالبہ کردیا۔۔سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے،سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ان کے خلاف ایکشن نہیں ہوسکتا۔ وفاقی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 فروری 2016 16:10
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2016ء) شہرقائد کراچی میں انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 50سے 70فیصدتک اضافہ ہوگیا ہے ۔ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث مارکیٹ میں کئی ادویات ناپید جبکہ بہت ساری ادویات عوام کی دسترس سے ہی دور ہوگئی ہیں۔ میڈیکل سٹوروں پر مختلف جان لیوا بیماریوں کے خلاف استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافہ قرار دیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ان میں شوگر، کینسر،ایڈز و دیگر مہلک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ 60فیصد، کھانسی ،نزلہ زکام،بخار اور مختلف ڈراپس کی قیمتوں میں اضافہ 65فیصدجبکہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ 50فیصد کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
کراچی میں ادویات کی قیمتوں میں پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں جان بچانے والی کوئی دوا ایسی نہیں جس کا متبادل موجود نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے،ادویات کے 11کیسزابھی بھی سندھ ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہیں،سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ان کے خلاف ایکشن نہیں ہوسکتا۔دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے مہنگی ادویات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں ادویات غریب عوام کی دسترس سے دور ہوگئی ہیں حکومت کو فوری ایکشن لینا چاہیے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.