سینیٹ میں پیپلز پارٹی کا نکیال واقعے پر اور ایم کیوایم کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان سے مشترکہ واک آؤٹ
حکومت ملک میں ظلم کر رہی ہے، عوام کو بے دردی سے مارا جا رہا ہے، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے، سینیٹر طاہر مشہدی ، آزاد کشمیر میں 82 سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا، اس کو کوئی گولی نہیں لگی ،پیپلز پارٹی نے خود کراچی میں 9ہزار لوگوں کی جانیں لی ہیں،مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اﷲ خان کا جواب
جمعرات 18 فروری 2016 20:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) سینیٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کا نکیال واقعے پر اور متحدہ قومی موومنٹ کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان سے مشترکہ واک آؤٹ، سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ نکیال واقعے پر حکومتی وزراء کا رویہ جارحانہ تھا، تشدد کے ذریعے عوامی رائے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ امن و امان قائم کرنے کی ذمہ داری اے جے کے حکومت کی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزراء لوگوں کو احتجاج پر اکسا رہے ہیں، ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کرنل(ر) طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ حکومت ملک میں ظلم کر رہی ہے، عوام کو بے دردی سے مارا جا رہا ہے، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے، سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں 82 سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا، اس کو کوئی گولی نہیں لگی ، پیپلز پارٹی نے خود کراچی میں 9ہزار لوگوں کی جانیں لی ہیں، اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین بیرسٹر جاوید عباسی کی کارکردگی کو سراہا، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بھی ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.