سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے تو پنجاب کو سینہ تان کر کہنا چاہیے کہ آوٴ ہمارا بھی احتساب کرو‘دودھ میں دھلے ہوئے افراد نیب سے کیوں پریشان ہیں‘ نیب میں کسی بزنس مین کو دو گھنٹے بٹھانے پرحکومت کا شور مچانا درست نہیں‘بے قصورہوکر بھی عدالتوں کا سامنا کیا، پیپلز پارٹی نے سندھ میں رینجرزاور نیب سے مکمل تعاون کیا‘پاکستان کا پٹھان کوٹ واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ‘ایف آئی اے درج کرنا حکومت کی کمزوری ہے،پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات چیت
جمعہ 19 فروری 2016 23:57
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19فروری۔2016ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اگر سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے تو پنجاب کو سینہ تان کر کہنا چاہیے کہ آوٴ ہمارا بھی احتساب کرو‘دودھ میں دھلے ہوئے افراد نیب سے کیوں پریشان ہیں‘ نیب میں کسی بزنس مین کو دو گھنٹے بٹھانے پرحکومت کا شور مچانا درست نہیں‘بے قصورہوکر بھی عدالتوں کا سامنا کیا، پیپلز پارٹی نے سندھ میں رینجرزاور نیب سے مکمل تعاون کیا‘پاکستان کا پٹھان کوٹ واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ‘ایف آئی اے درج کرنا حکومت کی کمزوری ہے۔
وہ جمعہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم نے بے قصورہوکر بھی عدالتوں کا سامنا کیا، پیپلز پارٹی نے سندھ میں رینجرزاور نیب سے مکمل تعاون کیا، پنجاب حکومت کو بھی چاہیے کہ نیب کے ساتھ تعاون کرے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے تو پنجاب کو سینہ تان کر کہنا چاہئیے کہ آوٴ ہمارا احتساب کرو، پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی نیب کا سامنا کیا تھا لیکن ہم نے شور نہیں مچایا تھا تو اب نیب میں کسی بزنس مین کو دو گھنٹے بٹھانے پرحکومت کا شور مچانا درست نہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتساب ہر شخص کا ہونا چاہیے دودھ میں دھلے ہوئے افراد نیب سے کیوں پریشان ہیں؟۔ سابق وزیر اعظم نے پٹھان کوٹ کے واقعہ کی ایف آئی آر کے اندراج پر کہا کہ ایف آئی اے درج کرنا حکومت پاکستان کی کمزوری ہے۔ پاکستان کا پٹھان کوٹ واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہےمزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.