افغانستان کی سرحد سے منسلک بلوچستان کے علاقے چمن سے 6 افراد کی لاشیں ،3 افراد کی لاشیں چمن کے علاقے شکھا درا سے برآمد کی گئیں جبکہ ایک لاش توبہ اچکزئی سے برآمد ہوئی‘ پولیس
جمعہ 19 فروری 2016 23:58
چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19فروری۔2016ء) افغانستان کی سرحد سے منسلک صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن سے 6 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔پولیس کے مطابق 3 افراد کی لاشیں چمن کے علاقے شکھا درا سے برآمد کی گئیں جبکہ ایک لاش توبہ اچکزئی سے برآمد ہوئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا، جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال چمن منتقل کیا گیا۔
ابتدائی طور پر لاشوں کی شناخت اور انہیں ہلاک کیے جانے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔(جاری ہے)
لاشیں برآمد ہونے کے بعد پولیس کے سینئر حکام شکھا درا پہنچے اور جائزہ لینے کے بعد واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی۔چمن کے علاقے دلسورا کاریز میں بھی دو افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان گاڑی پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس اور لیویز اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کیا، جبکہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران چمن میں کم شدت کے بم دھماکوں اور تشدد زدہ لاشیں ملنے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.