پی ایس ایل میچز فکس ہیں،فائنل پشاور زلمی کھیلے گی،پی سی بی میں جوا مافیا موجود ہے :سابق کرکٹرز
ہفتہ 20 فروری 2016 12:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے کہا شعیب ملک، سیمنز اور شکیب الحسن نے اپنی درست فارم نہیں دکھائی، جوا فکس تھا ، انکی آپس کی چپقلش چلنے کے بعدروی بوپارانے انکشافات کئے ہیں،شعیب ملک نے تماشا کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کے اکاؤنٹ میں اسی نوے ہزار پاؤنڈماضی میں بھی ٹرانسفر ہوئے تھے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچوں کے دوران نجم سیٹھی دہلی میں ایک بک میکر کے گھر میں رہا تھا اور اس نے بہت پیسے کمائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی جوا مافیا موجود ہے۔ جوا ختم کرنے کیلئے عبدالقادر،محسن حسن خان اور راشد لطیف جیسے لوگوں کو آگے لانا ہوگا۔(جاری ہے)
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں نئے قانون کے مطابق جوئے میں ملوث افراد کی جائیداد ضبط اور دس سال کی قید کی سزا رکھی ہے،پاکستان میں بھی جب ایسے قانون بنیں گے تو جواء ختم ہو گا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹرمحسن حسن خان نے کہامیں کرکٹ بورڈ سے اس لئے علیحدہ ہوگیاتھاکہ اس میں کرپٹ اورسزایافتہ لوگ آگئے تھے،پی ایس ایل کرپشن کیلئے ہو رہی ہے، اسی لئے میں نے اس پر کسی بھی ٹی وی چینل سے ماہرانہ تبصرہ نہیں کیا۔محسن خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں ابتک کوئی بھی نیالڑکانظرنہیں آیا، اس میں پرسنل مفادات نظر آرہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جوا ختم کرنے کیلئے آپکو ایماندار لوگ چاہئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.