بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کوپولیس رپورٹ نہ ہونے کے باعث واہگہ باڈر پر روک لیا گیا
کلیئر نس ملنے میں تاخیر کے باعث امرتسر سے دہلی کی فلائٹ مس ہونے پر لاہور میں ایک روزقیام بڑھا دیا
اتوار 21 فروری 2016 14:30
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) لٹریری فیسٹول میں شرکت کیلئے آنے والی بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کووطن واپس جاتے ہوئے پولیس رپورٹ نہ ہونے کے باعث واہگہ باڈر پر روک لیا گیا،کلیئرنس ملنے میں تاخیر کے باعث امرتسر سے دہلی کی فلائٹ مس ہونے پر لاہور میں مزید ایک روز قیام بڑھا دیا۔واہگہ باڈر حکام کے مطابق کسی بھی بھارتی شہری کو پاکستان کے دورے کے موقع پر متعلقہ پولیس اسٹیشن کو رپورٹ کرنا ہو تی ہے اور ویزے کی مدت پر پوری ہونے پر واپس جاتے ہوئے بھی اطلاع کرنا ہوتی ہے جس کے بعد یہی رپورٹ امیگریشن کو بھی بھجوائی جاتی ہے تاکہ معلو م ہو سکے کہ بھارتی شہری اپنے ملک واپس اورخیریت سے روانہ ہو رہا ہے۔
لٹریری فیسٹول میں شرکت کیلئے آنے والی بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور جب بھارت روانگی کیلئے واہگہ باڈر پرپہنچیں تو امیگریشن حکام نے انہیں سفری دستاویزات کے ساتھ پولیس رپورٹ لف نہ کرنے پر روک لیا ۔(جاری ہے)
شر میلا ٹیگور کی جانب سے اپنے میزبانوں سے رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہی دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ دورے کے سارے انتظامات لٹریری فیسٹول کی انتظامیہ نے کئے تھے اس لئے پولیس رپورٹ بارے علم نہیں تھا ۔
ذرائع کے مطابق لٹریری فیسٹول انتظامیہ کی طرف سے متعلقہ پولیس سے رپورٹ لے کر امیگریشن حکام کو پہنچائی گئی اور انہیں واپسی کے لئے کلیئرنس دیدی گئی تاہم اداکارہ کی امرتسر سے دہلی کی فلائٹ مس ہو گئی جس کے باعث انہوں نے لاہور میں ایک روز قیام بڑھا دیا اور وہ آج پیر کے بھارت روانہ ہوں گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.