مسلم لیگ ن نے ریاستی اداروں پر یلغار کا انداز بدل لیا،تحریک انصاف
حکومت پہلے عمارتوں پر حملے کراتی تھی اب در باریوں سے بیان دلوا رہے ہیں ، نعیم الحق
اتوار 21 فروری 2016 16:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ، مسلم لیگ ن نے ریاستی اداروں پر یلغار کا انداز بدل لیا ہے ، حکومت پہلے عمارتوں پر حملے کراتی تھی اب در باریوں سے بیان دلوا رہے ہیں ، نیب نے مسلم لیگ کی جانب ہاتھ بڑا نا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے وزیراعظم نواز شریف نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں ان خیالات کااظہار ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے وزیراطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے مسلم لیگ کی جانب ہاتھ بڑا دیا ہے اور یقین ہے جلد انکی غلط کرتوتوں سے پردہ اٹھ جائے گا ، نواز حکومت کے غلط کاموں پر پردہ ڈالنا پرویز رشید کا پرانا وطیرہ ہے ، نعیم الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنوں نے نواز حکومت کو عوام پر ظلم کرنے سے روکا لیکن اب حکومت نے ظلم کی داستانیں پھر سے رقم کرنا شروع کر دی ہیں ، انہوں نے کہا نیب نے وزیراعظم نواز شریف نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں جو بلکل بھی مناسب نہیں ،تحریک انصاف نیب کے پرکاٹنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ،وزیراعظم کی نیب پر تنقید اس کے کام پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.