پاکستان سٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کا بجٹ کیسے بڑھا ؟ تحقیقات شروع
پیر 22 فروری 2016 15:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) وفاقی وزارت خزانہ نے پاکستان اسٹیل مل انتظامیہ سے تنخواہوں کے معاملے پر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
(جاری ہے)
چارماہ سے زائد عرصے سے تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین کے احتجاج کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 29 جنوری کودوماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دی تھی تاہم وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل مل انتظامیہ سے تنخواہوں کے معاملے پر پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے جس میں انتظامیہ سے پوچھا گیاہے اسٹیل مل کی پیداوار گزشتہ 8 ماہ سے بند ہے تو کنسلٹنٹ کیوں رکھے ہیں۔
مالی حالت خراب ہونے کے باوجود اسلام آباد لاہور اور کراچی کے ریجن دفاتر میں افراد کی تعداد کیسے بڑھی۔ 3سال کے دوران اسٹیل مل کے کتنے ملازمین ریٹائر ہوئے۔ ملازمین میں کمی ہوئی لیکن تنخواہوں کا بجٹ 48 کروڑکیوں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک ان تمام سوالات کے جوابات نہیں دیے جائیں گے تنخواہوں کے لیے رقم جاری نہیں کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.