وزیر اعظم نواز شریف کے نیب پر تنقیدی بیان کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار ، سماعت کیلئے پیش کرنے کی ہدایت
وزیر اعظم نے جو بیان دیا وہ نیب پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے ، انہیں نیب کے معاملات میں مداخلت سے روکا جائے ‘ درخواست گزار
منگل 23 فروری 2016 13:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کے نیب پر تنقیدی بیان کے خلاف درخواست پر ہائیکورٹ آفس کے اعتراض کو ختم کر کے اسے قابل سماعت قرار دیدیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کے روبرو تحریک انصاف کے رہنما اور لائرز ونگ کے سربراہ گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ کی درخواست اعتراض کے ساتھ پیش کی گئی ۔
سماعت کے دوران بتایا گیا ہے ہائیکورٹ آفس نے درخواست پر دوبارہ اعتراض لگایا دیا ہے جس کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے کیونکہ درخواست میں ترمیم کرکے اس کو دوبارہ دائر کیا گیا ہے ۔ درخواست گزار وکیل گوہر نواز سندھو نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ آفس کے اعتراض کو ختم کر کے اسے سماعت کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی جائیں ۔(جاری ہے)
جس پر جسٹس شاہد وحید نے درخواست اعتراض ختم کرکے اسے سماعت کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔
درخواست میں کہا گیا کہ نیب ملک بھر میں کرپشن کے خلاف سرگرم ہے لیکن وزیر اعظم نے نیب کے بارے جو بیان دیا ہے وہ نیب کے ادارے پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے ۔ درخواست گزار وکیل کے مطابق نیب ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے ۔ یہ وزیر اعظم کے ماتحت نہیں اس طرح وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کے بارے میں بیان دے کر نیب میں زیر سماعت مقدمات میں مداخلت کی ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیر اعظم کو نیب کے معاملات میں مداخلت سے روکا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.