وزیراعظم کی طویل عرصے بعد قومی اسمبلی آمد ، بعض حکومتی شخصیات اور اپوزیشن کے درمیان غیر رسمی رابطوں کے نتیجے میں خورشید شاہ نے اپنے خلاف وزیر داخلہ کے بیان کا معاملہ ایوان میں نہ اٹھایا
سازش کے تحت وزیراعظم کی موجودگی میں اپوزیشن کو ایوان سے باہر رکھا گیا، قائد حزب اختلاف کاموقف اگر یہ سازش تھی تو خورشید شاہ خود ایوان سے باہررہ کر اس کا حصہ بنے ہیں‘ اہم وفاقی وزیر کا مشاورت کے دوران موقف پر جواب
منگل 23 فروری 2016 17:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی طویل عرصے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں آمد سے قبل بعض حکومتی شخصیات اور اپوزیشن کے درمیان غیر رسمی رابطوں کے نتیجے میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے حکومت سے مک مکا کرکے مفادات حاصل کرنے کے بیان کا معاملہ ایوان میں نہ اٹھایا جس پر پارلیمانی پریس گیلری میں یہ تبصرہ کیا گیا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مک مکا کا ایک اور نتیجہ سامنے آگیا ہے اور تحریک انصاف بھی اس مک مکا میں استعمال ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے یہ پلاننگ کررکھی تھی کہ وزیراعظم نواز شریف کی ایوان میں آمد کے بعد وہ وزیر داخلہ کی طرف سے ان پر حکومت سے مک مکا کرکے مفادات حاصل کرنے کے بیان کا معاملہ اٹھائیں گے اور وزیراعظم سے کہیں گے کہ وہ وضاحت کریں تاہم غیر رسمی رابطوں کے دوران اس بات کی کوشش کی گئی کہ قومی اسمبلی میں حکومت اور قائد حزب اختلاف کے درمیان کوئی ٹکراؤ نہ ہو اور وزیراعظم کو بھی کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے تاہم اسے اتفاق کہیں یا سازش کہ ڈپٹی سپیکر کے رویے کے خلاف اپوزیشن ایوان سے واک آؤٹ کرگئی اور اس وقت تک ایوان میں واپس نہیں آئی جب تک وزیراعظم اور وزیر داخلہ ایوان میں موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
مفتاح اسماعیل اور حماد اظہر کے درمیان سوشل میڈیا پر گرما گرمی
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.