پاک امریکہ تعاون جنوبی ایشیاء میں امن و خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے، سردار ایاز صادق
جمعرات 25 فروری 2016 14:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دیرپا پاک امریکہ تعاون جنوبی ایشیاء میں امن و خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے،پاکستان امریکہ کیساتھ پائیدارشراکت داری، بہتر گورننس اوردہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ایم ہیل کیساتھ گفتگو میں کیا جو آج ان سے ملاقات کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس آئے تھے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک امریکہ شراکت داری محض دہشت گردی کے خلاف جنگ تک محدود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں اتحادی ممالک کے مابین مشترکہ مفادات اور سٹریٹجک تعاون کے تحت وسیع شعبوں میں کئی دہائیوں پر مشتمل مضبوط تعلقات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے لئے امریکہ کی جانب سے بین الپارلیمانی تعلقات اور پارلیمانی اداروں کی مضبوطی کے لئے کئے جانے والے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.