فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے باعث ضرب عضب کا آخری مرحلہ بھی کامیاب ہوگا‘ میاں محمود الرشید
عام شہری تک سستے انصاف کی فراہمی کیلئے پولیس کو سیاسی دباؤ سے پاک اور افسروں کی میرٹ پر تعیناتی کرنی ہوگی‘ اپوزیشن لیڈر پنجاب
جمعرات 25 فروری 2016 17:50
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ قوم پر امید ہے کہ فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے باعث ضرب عضب کا آخری مرحلہ بھی کامیاب ہوگا۔پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج کی کاوشوں کے باعث ملک میں جلد امن قائم ہوگا، جوانوں اور معصوم شہریوں کی جانیں ضرور رنگ لائیگی۔
میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ ملک کوامن کا گہوارہ بنانے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کو نوجوانوں کیلئے روزگار کے وسائل پیدا کرنے اورتعلیم کے نظام میں بہتری جیسے بنیادی مسائل حل کرنے پربھی توجہ دینا چاہئے۔ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ بھارت اپنے سکیورٹی معاملات بہتر بنائے ،ہر دہشت گردی کے واقعے کے بعد پاکستان پر الزام لگانے جیسے رویے ختم کرنے ہونگے،پٹھانکوٹ معاملے پر حکومت ٹھوس موقف اختیار کرنے کی بجائے جلد بازی کا مظاہرہ کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے بغیر تفتیش مقدمات قائم کر کے اپنے ہی شہریوں کو مشکوک نہ بنائے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.