کرپشن اوردھاندلی (ن) لیگ کی رگ رگ میں شامل ہے،2002ء کے عام اورشفاف انتخابات میں نواز شریف کولاہور سمیت ملک بھر میں بدترین شکست ہوئی تھی
آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے چیف ایڈوائزر الطاف شاہد کا کارکنان سے خطاب
جمعرات 25 فروری 2016 21:06
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ کرپشن اوررگنگ نون لیگ کی رگ رگ میں شامل ہے، نوازشریف رگنگ کی بھرپورپلاننگ کے بغیر رِنگ میں نہیں اترتے،2002ء کے عام اورشفاف انتخابات میں انہیں لاہورسمیت ملک بھر میں بدترین شکست ہوئی تھی،نوازشریف نے اقتدار ہتھیانے کیلئے جھرلوچلایا اوراگران کابے رحم احتساب نہ ہواتوآئندہ الیکشن بھی شفاف نہیں ہوگا۔
وہ جمعرات کو اے پی ایم ایل لیڈیز ونگ کی عہدیدارا ن اورکارکنان سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے کچھ بعید ہیں وہ اپنے بچاؤ کیلئے نیب کے پرکاٹ سکتے ہیں۔پاکستان میں جوکوئی حکمرانوں کے ناجائزکام میں ان کاسہولت کار نہیں بنتاوہ ان کے انتقام کانشانہ بن جاتا ہے۔(جاری ہے)
پرویز مشرف کاراستہ روکنے کیلئے میاں نوازشریف اورآصف علی زرداری اندر سے ایک ہیں ۔
کوئی سیاسی یتم پرویز مشرف کے کارواں کونہیں روک سکتا ۔چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ حکمران ٹولے کی پاکستان کے ساتھ دشمنی اورپڑوسی ملک سے دوستی آشکار ہے ۔پرویز مشرف کوبیماری اورڈاکٹرز کی ہدایات کے باوجود بیرون ملک جانے سے روکاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان کے صبر وتحمل کامزیدامتحان نہ لیا جائے ۔ہم منتقم مزاج حکمرانوں کو اپنے قائد پرویز مشرف کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ طبیعت کی ناسازی کے سبب بیرون ملک جانا پرویز مشرف کاشوق نہیں بلکہ ان کی مجبوری اور ضرورت ہے ۔ ماضی میں پرویز مشرف نے میاں شہبازشریف کو علاج کی غرض سے جدہ سے لندن جانے کی اجازت دی تھی،حکمران اس حقیقت کوکس طرح فراموش کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کارویہ اورطرزحکومت آمرانہ ہے، ہم پلڈاٹ کی حالیہ سروے رپورٹ سے پوری طرح متفق ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.