شہر پانی اور صفائی کے ابتر مسائل سے دوچار ہے، حکومت سندھ اختیارات دینے میں مزید تاخیر کر کے اگلا بجٹ کھانا چاہتی ہے، نامزد میئر کراچی وسیم اختر
اب تک اختیارات نہ دینا آئین کی خلاف ورزی اور سپریم کورٹ کے احکامات کو ناکام بنانے کی کوشش ہے، حکومت سندھ کام نہیں کر پا رہی، کسی اور کو ٹیک اوور کر لینا چاہیے
جمعرات 25 فروری 2016 22:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر پانی اور صفائی کے ابتر مسائل سے دوچار ہے، حکومت سندھ اختیارات دینے میں مزید تاخیر کر کے اگلا بجٹ کھانا چاہتی ہے۔ اب تک اختیارات نہ دینا آئین کی خلاف ورزی اور سپریم کورٹ کے احکامات کو ناکام بنانے کی کوشش ہے، حکومت سندھ کام نہیں کر پا رہی، کسی اور کو ٹیک اوور کر لینا چاہیے۔
ان وزیرمواصلات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر کراچی میں پرائم ایونٹ منیجمنٹ اور پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے تعاون سے جاری تین روزہ پاک واٹر ایکسپو کے آخری روز اختتامی تقریب سے خطاب اور بعد میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر واٹر ایکسپو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کامران عباسی بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا ک شہر پانی کے مسائل میں گھرا ہوا ہے، عوام اور صنعتکار سب پریشان ہیں۔
افسوس کسی صاحب اقتدار جماعت نے ان مسائل کو نہیں دیکھا، شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو رہا ہے۔ حکومت سندھ بلدیاتی انتخابات کے باوجود اب تک اختیارات منتقل نہیں کرنا چاہتی۔ یہ آئین کی خلاف ورزی اور سپریم کورٹ کے حکامات کو ناکام بنانے کی کوشش ہے۔ وسیم اختر نے کہا کہ اگر لوکل گورنمنٹ کا میئر والا مسئلہ حل ہو گیا تو دفتر سنبھالتے ہی پانی اور صاف پانی اور صفائی ہماری پہلی ترجیح ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک اوسسز کمپنی کو کرپٹ سندھ حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، ان کی کارکردگی اندرون سندھ میں سب کے سامنے ہے۔ موقع ملا تو اس معاملے کا آڈٹ کرائیں گے، حکومت سندھ کی عوامی مسائل میں جتنی دلچسپی ہے ہمیں انہیں بائی پاس کرنا ہو گا۔ وسیم اختر نے کہا کہ حکومت سندھ فرئیر ہال اور کے ڈی اے کو بھی واپس لینا چاہتی ہے، کیا سندھ حکومت سب کام ٹھیک کر رہی ہے؟ واٹر بورڈ وزیراعلی کے اماتحت ہے، اس کی حالت دیکھ لیں۔ باغ ابن قاسم کی حالت دیکھ لیں۔ وزیراعلی صاحب سے گزارش ہے ہک کراچی بھی سندھ کا حصہ ہے، اسے اندرون سندھ کی طرح نہ چلائیں۔ حکومت سندھ کام نہیں کر پا رہی، کسی اور کو ٹیک اوور کر لینا چاہیے. پاک واٹر ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر صفائی نہیں کرائی تو ایم کیو ایم خود شہر کی صفائی شروع کر دے گی۔ اس سے قبل پروجیکٹ ڈائریکٹر کامران عباسی نے انہیں نمائش میں لگے اسٹالز کا دورہ کرایا۔ تقریب کے اختتام پر وسیم اختر نے پاک واٹر ایکسپو کے منتظمین اور شریک کمپنیوں کے نمائندوں میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.