سال 2075ء تک دنیا کے آدھے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہوں گے‘رپورٹ
ہفتہ 27 فروری 2016 16:12
نیو یارک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) پوری دنیا کی آب وہوا میں کی ڈرامائی تبدیلیاں ہورہی ہیں اور جان لیوا گرمی کی لہروں (ہیٹ ویوز) میں اضافہ ہورہا ہے لیکن 2075ء تک ان کی شدت اور دورانیے میں ہولناک حد تک اضافہ ہوگا۔کلائمٹ چینج نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی جو لہر ہر20سال بعد کسی علاقے میں دیکھی جارہی تھیں وہ مستقبل قریب میں اتنی عام ہوں گی کہ گرمی کی لہر ہرسال رونما ہوں گی اور اس کی شدت 2075تک اپنے عروج پر ہوگی۔
نئے مطالعے کے تحت کرہِ ارض کے 60فیصد علاقوں میں گرمی کی لہریں عام ہوں گی اور ان کا اثر مشرقِ وسطی اور افریقہ کے ممالک پر زیادہ ہوگا۔ یہ تحقیق امریکہ میں لارنس لیورمور لیبارٹری کے سائنسداں مائیکل ویہنر اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ مستقبل میں گرمی کی شدید لہریں آج کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہوں گی۔(جاری ہے)
اپنے تجزیئے کے بعد ماہرین کا خیال ہے کہ گرمی کی یہ لہریں اس سے پہلے ہونے والے واقعات سے زیادہ شدید ہوں گی، زمین کے 60فیصد رقبے پر گرمی کا درجہ حرارت آج کے مقابلے میں 5.4فارن ہائیٹ زیادہ ہوسکتا ہے،اگرچہ یہ بہت زیادہ نہیں لیکن زمین کے حساس نظام اور متاثرہ آبادیوں پر اس کے زیادہ اثرات مرتب ہوں گے، پھر گرمی کا مستقل دورانیہ بچوں اور بوڑھوں دونوں کے لیے ہی ہلاکت خیز ثابت ہوسکتا ہے اور کراچی میں گزشتہ برس گرمی کی لہر میں ہم اس کا مشاہدہ کرچکے ہیں۔
رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ضروری نہیں کہ ایسا ہی ہو کیونکہ اگر ابھی ہم گرین ہاس گیسوں کے اخراج کو بہت حد تک کم کرلیتے ہیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کم کرتے ہیں تو تپش کی اس آفت کو ٹالنا ممکن ہوسکے گا۔ دوسری جانب امریکی قومی مرکز برائے فضائی تحقیق کے ماہرین نے بھی کہا ہے کہ اس صدی کے وسط تک ہم موسم میں غیرمعمولی تبدیلیاں دیکھیں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.