لیگی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے غریبوں کو زندہ درگور کر دیا ہے ‘ مخدوم احمد محمود
معاشی تنگ دستی اور بدترین مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا آئے روز خودکشیاں کرنا شریف برادران کے منہ پر طمانچہ ہے‘ سابق گورنر پنجاب
اتوار 28 فروری 2016 16:40
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ لیگی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے غریبوں کو زندہ درگور کر دیا ہے معاشی تنگ دستی اور بدترین مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا آئے روز خودکشیاں کرنا شریف برادران کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین کے ہمراہ میڈیا آفس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہی ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی دھرنے دیئے جاتے رہے مگر تمام معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جاتا رہا لیکن افسوس کہ احتساب صرف پیپلز پارٹی کا ہوتا ہے پنجاب میں کاروائی کا اشارہ ہوا تو وزیر قانون اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت وزیر اعظم بھی بول پڑے قوم جاننا چاہتی ہے کہ حکمران جماعت پنجاب میں فوجی آپریشن اور نیب کی کاروائیوں سے کیوں خوفزدہ ہیں انکی گھبراہٹ سے اپوزیشن جماعتوں سمیت باقی صوبوں کی عوام میں تشویش اور ابہام جنم لے رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.