میڈیا قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی تعلیمات اور پیغامات کو ان کی اصل روح کے مطابق فروغ دے
ان کے اصل فرمودات کو عوام تک پہنچانا ہمارے فرائض میں شامل ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا روزنامہ اوصاف کی کراچی سے اجراء کی تقریب سے خطاب
پیر 29 فروری 2016 22:28
کراچی ۔ 29 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ میڈیا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی تعلیمات اور پیغامات کو ان کی اصل روح کے مطابق فروغ دے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو روزنامہ اوصاف کی کراچی سے اجراء کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قائداعظم کی اصل تعلیمات اور فرمودات کو عوام تک پہنچانا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار سکندر حیات، وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیراعظم آزاد جموں کشمیر سردار عتیق، رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر، روزنامہ اوصاف کے چیف ایڈیٹر مہتاب خان، وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.