پیرو میں طوفانی بارشوں کے بعدبد ترین سیلاب، معمولات زندگی درہم برہم

منگل 1 مارچ 2016 11:40

لیما ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء) پیرو میں طوفانی بارشوں کے بعدبد ترین سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مغربی پیرو میں طوفانی بارشوںٍ کے بعدبد ترین سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، گھروں میں پانی داخل ہونے سے نظام زندگی درہم بر ہم ہو کر رہ گیا۔

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گاڑیاں، مکانات تباہ ہوگئے اور سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔حکام کے مطابق سیلاب کے باعث 30ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3 سے زیادہ افراد کو محفوظ مقمات پر منتقل کرا دیا گیا ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :