
دنیا کی بہترین آن لائن ٹیکسی سروس کا پاکستان میں آنا خوش آئند ہے ‘ ڈاکٹر سیف
ٹیکسی کی آسان، سستی اور فوری سروس کے ساتھ نوجوان ڈرائیوروں کو باعزت روزگار ملے گا
جمعرات 3 مارچ 2016 20:12
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ دنیا کی بہترین آن لائن ٹیکسی سروس کا پاکستان میں آنا خوش آئند ہے ،اس سے نہ صرف ٹیکسی کی آسان، سستی اور فوری سروس ملے گی بلکہ نوجوان ڈرائیوروں کو باعزت روزگار ملے گا، ٹریفک کے رش میں کمی ہو گی اورجدید ٹیکنالوجی کا کلچر فروغ پائے گا جبکہ پوری دنیا میں پاکستا ن کا سافٹ امیج اجاگر ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارفع آئی ٹی ٹاور میں اُبر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمشرقِ وسطیٰ و پاکستان کے لئے اُبر کے لانچر مسٹر لوئک اماڈو اور کنٹری مینجر زوہیر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عمر سیف نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پنجاب آئی ٹی بورڈ اور اُبر کے اشتراک سے عوام کو جدید دور کی ٹرانسپورٹ کے کرائے کی ادائیگی نقد یا موبائل فون دونوں ذرائع سے ممکن ہو گی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
راوی علاقے کو سیلاب سے محفوظ بنانا، سڑکیں، جھیل بیراج بنانا روڈا کی ذمہ داری تھی
-
پارک ویوبنانے کیلئے ہم نے پچھلی اور موجودہ حکومت سے کوئی مدد نہیں لی
-
بڑے بلڈرز اسٹیبلشمنٹ کی چھتری تلے حکومتوں میں شامل ہو کر سرکاری زمینوں پر قبضے کرتے ہیں
-
حکومتوں نے دریاؤں کی گزرگاہوں پر ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو این اوسی جاری کرکے جرم کیا
-
پارک ویو میں میرے والدین کی قبریں ہیں
-
پارک ویو 2006 میں بنی تھی تب اس کا نام ریور ایج تھا اور اس کے مالکان کوئی اور تھے
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اقدامات سے پوری دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا
-
موسمیاتی تبدیلی تباہی میں بدل چکی، جدید ترین پیشگی وارننگ سسٹم پنجاب میں متعارف کرائیں گے
-
موہلنوال میں معجزہ: ٹرانسجینڈر ڈاکٹر زین خان نے 5 دن کے بچے اور ماں کو سیلاب سے بچا لیا
-
پنجاب کے بعد سکھر گڈو بیراجوں کے مقام پرسیلابی صورتحال برقرار
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
ناجائز ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے اور این او سی دینے والوں پر مقدمہ ہونا چاہیئے، حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.