پاک امریکا مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کا ذکر پاکستان کی شاندار ترین کامیابی ہے، یہ پاک امریکا سفارتکاری میں اہم ترین مرحلہ ہے
بھارت کے ایک اہم سابق سفیر ایم کے بھدرا کمار کا بلاگ میں اظہارخیال
جمعہ 4 مارچ 2016 16:50
واشنگٹن ۔ 4 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء) بھارت کے ایک اہم سابق سفیر ایم کے بھدرا کمار نے کہا ہے کہ پاک امریکا مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کے مسئلہ کا ذکر پاکستان کی ایک شاندار ترین کامیابی ہے اور یہ پاک امریکا سفارتکاری میں اہم ترین مرحلہ ہے۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے بھدرا کمار کے بلاگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے اعلامیہ میں امریکا نے کشمیرکا ذکر شامل کرنے کی خواہش کا خاطرخواہ احترام کیا جو کہ بلا شبہ پاکستان کی سفارتی سطح پر بہت بڑی کامیابی ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے مابین حال ہی میں پاک یو ایس سٹرٹیجک ڈائیلاگ ہوا جس کے اختتام پرجاری اعلامیہ میں امریکا اور پاکستان نے کشمیر سمیت دیگرحل طلب مسائل کے پرامن حل کیلئے باقاعدہ مذاکرات کی ضرورت و اہمیت پر زوردیا۔(جاری ہے)
مشترکہ اعلامیہ کے بیان میں اس بات پر بھی زوردیا گیا کہ خطہ میں تمام فریقوں کو کشیدگی میں کمی کیلئے اشتراک کار سے کام کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ صبروتحمل سے کام لینا چاہئے ۔
بھارتی سفیر نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ امریکا کے ساتھ ادارہ جاتی سالانہ سٹرٹیجک مذاکرات کے ایجنڈا میں پاکستان نے کشمیرکا مسئلہ بھی شامل کروالیا جو کہ پاکستان کی بہت بڑی اور شاندار کامیابی ہے اور اس کے اثرات پاکستان کے حق میں بہت مثبت اور گہرے ہونگے اور یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کا مسئلہ نمایاں طورر پر شامل کرنے کی اجازت دی ہے ، امریکا نے پاکستان کی طرف سے کشمیر کے مسئلہ کو ایجنڈا میں شامل کرنے کی خاطرخواہ پذیرائی دی ۔”ویک اپ پی ایم مودی اوباما کالنگ“ کے نام سے لکھے گئے بلاگ میں سابق بھارتی سفیر ایم کے بھدرا کمار نے پاک امریکا مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان کی کئی کامیابیوں کا ذکرکیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
-
جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن
-
آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے،وزیراعظم
-
سعودی عرب اورپاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب کے اختتام پر بیان
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی
-
ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
-
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ، ترجمان کی تصدیق
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
علی امین گنڈا پور کے گوشواروں میں غلط بیانی کا معاملہ
-
رانا ثناءاللہ کو وزیرِاعظم کا مشیر برائے سیاسی وعوامی اُمور تعینات کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.